Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپاکستان کا اظہار تشویش |

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپاکستان کا اظہار تشویش

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی سیکنڈ سیکرٹری رابعہ اعجاز نے کہاہےپاکستان نے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں بچوں کے خلاف 27,180 تصدیق شدہ سنگین خلاف ورزیوں کے خوفناک واقعات کی تصویر کشی کی گئی ہے،خاص طور پر بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ہم فکر مند ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابعہ اعجاز کاکہناتھامقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کو گزشتہ سال سی اے اے سی پر سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں اجاگر کیا گیا تھا۔

رابعہ اعجاز کے مطابق رپورٹ نے کشمیری بچوں کی غیر قانونی حراست میں تشدد اور بغیر کسی الزام یا مناسب عمل کے نظربند کرنے کے وسیع پیمانے پر عمل کی بھیانک تصویر کا انکشاف کیا اور بدقسمتی سے صورتحال اب بھی وہی ہے۔

رابعہ اعجاز کے مطابق رپورٹ میں بچوں پر مہلک اور غیر مہلک طاقت کے استعمال پر پابندی، پیلٹ گن کے استعمال کو ختم کرنا اور حراست میں بچوں کے ساتھ ہر قسم کے ناروا سلوک کو روکنا شامل ہے۔

رابعہ اعجاز کا کہناتھاکہ ہمارا سوال یہ ہے کہ ایس آر سی جی کادفتر مستقبل میں بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت متنازعہ علاقوں میں مسلح تصادم کی نگرانی اور رپورٹ کرنے کے لیے کس طریقہ کار پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کو گزشتہ سال سی اے اے سی پر سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں اجاگر کیا گیا تھا۔انہوں نے رپوٹ کے حوالے سے کہا کہ کشمیری بچوں کی غیر قانونی حراست میں تشدد اور بغیر کسی الزام یا مناسب عمل کے نظربند کرنے کے وسیع پیمانے پر عمل کی بھیانک تصویر کا انکشاف کیا اور بدقسمتی سے صورتحال اب بھی وہی ہے۔