Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کورولوش عثمان کے اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے |

کورولوش عثمان کے اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے

کراچی : دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تُرک اداکار براق اوزچیویت پاکستان پہنچ گئے۔

براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔ اداکارہ نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جب کہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔

براق اوزچیویت نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ اداکار کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کے ممتاز ترین فیشن برانڈ جے۔ڈاٹ نے انٹرنیشنل اسٹار براق اوزچیویت کے اشتراک سے نئے پرفیوم رولر کا اجرا کردیا ۔ترک اداکار بین الاقوامی شہرت کی حامل ترک سیریز کرولوس عثمان میں عثمان بے کے کردار میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔تروتازہ ،مہکتے پھولوں سے آراستہ افتتاحی تقریب میں شوبز ستاروں کا جھرمٹ تھا اور ان کے درمیان جے۔ ڈاٹ ٹیم کے ہمراہ براق نئے پرفیوم رولر کا افتتاح کرنے کے لیے موجود تھے ۔مختلف شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات بھی معروف ترک اسٹار سے ملنے اور نئے پرفیوم پر پہلی نظر ڈالنے کے اشتیاق میں یہاں مہمانوں میں شامل تھیں۔پاکستان کا پریمیم برانڈجے۔ڈاٹ 2002میں قائم ہوا تھا جو اپنا دائرہ کار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں وسیع کرچکا یے۔جے۔ڈاٹ کے پاکستان میں 150سے ذیادہ آٹ۔لیٹ ملک میں اس کے سب سے بڑے ریٹیل برانڈ ہونے کے ضامن ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر اسکے تیس سے زائد اسٹور ،امریکہ،برطانیہ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت مختلف ممالک میں موجود ہیں ۔جے۔ڈاٹ جو کہ ماضی میں بھی کئی سپراسٹارز کے ساتھ کامیاب اشتراک کرچکاہے، اس نےبراق اوزچیویت کے ساتھ مل کر ایک اور طرہ امتیاز حاصل کرلیا ہے۔