ہندوستانی مہاجرین ہیروئن اور کلاشنکوف پاکستان لے کر نہیں‌ آئے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا  ہے کہ ہم ادارے اور اختیار کے ساتھ ہندوستان کو توڑ کر ہجرت کر کے 1947 میں پاکستان آئے اور اپنے ساتھ ہیروئن یا کلاشنکوف لے کر نہیں آئے تھے۔

پاک مسلم الائنس کے انضمام کے پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ہندوستان سے اپنے ساتھ خوشحالی ، صنعت، انشورنس، بینکنگ نظام، تجارت، اقتصادیات، تعلیم، تعلیمی ادارے ایک نئے عہد کا پاکستان لائے تھے۔  ہم اُن لوگوں میں نہیں جو ہندوستان کی تقسیم کے خلاف تھے ، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور مر کر بھی ہم  پاکستان میں ہی دفن ہونا پسند کریں گے۔

ہندوستان کے مہاجر کا بھی پاکستان میں‌ رہنے کا کوئی حق نہیں، ایمل ولی

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھ پاکستان میں ہیروئن، کلاشنکوف  اور مذہب کے نام پر دہشت گردی لے کر نہیں آئے تھے بلکہ مذہب کے نام پر بیس لاکھ جانوں کی قربانی دے کر آئے تھے، ہم نے ہزاروں مسلمانوں کو پاکستان آکر شہید نہیں کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’ہم نے یہاں پر مساجد تعمیر کیں  ہیں ، مسجدوں میں بم دھماکے نہیں کیے، ہم نےمسالک اور فرقوں کے درمیان میں اتحاد پیدا کرنے کا کام کیا، ہم اُن لوگوں میں سے نہیں جو پاکستان میں دفن ہونا پسند نہیں کرتے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم الائنس (اورنگی ٹاؤن کے بہاریوں اور بنگالیوں) کی سیاسی جماعت نے ایم کیو ایم میں انضمام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان بنانے والوں کی دو اولادیں ملکی خوشحالی کیلیے متحد ہورہی ہیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor