ماہرہ خان اور سلیم کریم کی نئی تصویر وائرل

لاہور:پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد شوہر سلیم کریم کے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

شادی کی تقریبات کی تصاویر کے بعد ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہیں اپنے شوہر سلیم کریم اور چند دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر دیکھ کر بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ ماہرہ اور سلیم کریم شادی کے بعد اپنے دوستوں کے لئے پارٹی کا اہتمام کیا۔

ماہرہ خان نے پارٹی میں معروف ڈیزائنر ’زارا شاہ جہاں‘ کا سُرخ اور سفید رنگ کا دلکش لہنگا اور چولی زیب تن کیا۔

شوبز کی دنیا سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق پاکستان کی فلم ’’ان فلیمز‘‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا۔کینیڈا میں ہونیوالے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے پاکستانی سنیما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ جیتا ہے، اس شاندار اعزاز کیلئے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کیلئے ہے۔واضح رہے کہ ق پاکستان کی فلم ’’ان فلیمز‘‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا۔کینیڈا میں ہونیوالے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے پاکستانی سنیما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: