اسلام آباد : راولپنڈی کی مشہور ہے زمانہ شخصیت تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ رمشا کو قتل کر دیا۔
فرخ کھوکھر کے والد تاجی کھوکھر نے پولیس کو اطلاع دی کہ رمشاہ نے خودکشی کر لی ہے جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتولہ کے شوہر فرخ کھوکھر کو حراست میں لے لیا۔
فرخ کھوکھر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے کزن اور راولپنڈی میں لینڈ گریبنگ کے حوالے سے مشہور تاجی کھوکھر کے چھوٹے بھائی ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا اغاز کر دیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔