حیدر آباد:آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم نے حید ر آباد میں طویل پریکٹس سیشن کیا ۔ راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پلیئرز نے کوچ سٹاف کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ پاکستانی ٹیم لیگ راؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آج پھر پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
دورسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے انٹرویو میں کہا کہ سابق چیمپئیز سری لنکا کی ٹیم بھارت کی اِن کنڈیشنز میں آسان حریف نہیں ہوگے تاہم ہمیں انکی کمزوریوں سے واقف ہیں، آئی لینڈرز کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ ڈائریکٹر قومی ٹیم نے مزید کہا کہ فخر زمان کی فارم سے پریشان نہیں ہوں، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے اور صرف بڑے اسکور سے ایک اننگ دور ہے،سابق چیمپئیز سری لنکا کی ٹیم بھارت کی اِن کنڈیشنز میں آسان حریف نہیں ہوگے تاہم ہمیں انکی کمزوریوں سے واقف ہیں۔
کرکٹ کے میدان سے ملنے والی ایک خبر کے مطابق و رلڈ کپ میں آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گزشتہ روز چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین بیٹر ڈیوڈ وارنر نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔
انہوں نے یہ کارنامہ 19 ویں اننگز میں کیا جس کے بعد وہ ورلڈ کپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
قبل ازیں ورلڈ کپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 20 اننگز میں انجام دیا تھا۔