Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آرٹس کونسل:پا کستان میں ترکیہ کے پہلے سفیر کے پوٹریٹ کی نمائش | زرائع نیوز

آرٹس کونسل:پا کستان میں ترکیہ کے پہلے سفیر کے پوٹریٹ کی نمائش

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان میں ترکیہ کے پہلے سفیر کے پوٹریٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نگراں وزیرِ قانون و انسانی حقوق سندھ عمر سومرو نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ تصویری نمائش پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی مظہر ہے، بطور تاریخ کے طالبعلم میری معلومات میں گراں قدراضافہ ہوا ہے۔

نمائش کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عمر سومرو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا ترکیہ سے ناصرف مذہب بلکہ احترام اور محبت کا رشتہ ہے، میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ قونصل جنرل جمال سانگونے کہاکہ آج کا دن ہمارے لیے بہت اہم ہے،ہم اپنے پہلے سفیر کے پوٹریٹ کی نمائش کررہے ہیں،وہ ترکی کے معروف شاعر اور ادیب بھی تھے،پاک ترکیہ تعلقات صرف 75سال نہیں بلکہ صدیوں پرانے ہیں،ہمارے آباﺅاجداد کے پاکستان سے گہرے مراسم تھے،ہم دو ملک ضرور ہیں ہیں مگر ہمارے نظرئیے کی بنیاد ایک ہے،ہم رہن ، سہن اور ثقافت میں ایک جیسے ہیں۔

نمائش میں قونصل جنرل اومان اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں کی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عمر سومرو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا ترکیہ سے ناصرف مذہب بلکہ احترام اور محبت کا رشتہ ہے، میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ترکیہ قونصل جنرل جمال سانگونے کہاکہ آج کا دن ہمارے لیے بہت اہم ہے،ہم اپنے پہلے سفیر کے پوٹریٹ کی نمائش کررہے ہیں،وہ ترکی کے معروف شاعر اور ادیب بھی تھے،پاک ترکیہ تعلقات صرف 75سال نہیں بلکہ صدیوں پرانے ہیں،ہمارے آباﺅاجداد کے پاکستان سے گہرے مراسم تھے،ہم دو ملک ضرور ہیں ہیں مگر ہمارے نظرئیے کی بنیاد ایک ہے،نگراں وزیرِ قانون و انسانی حقوق سندھ عمر سومرو نے کہا کہ یہ تصویری نمائش پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی مظہر ہے، بطور تاریخ کے طالبعلم میری معلومات میں گراں قدراضافہ ہوا ہے۔