Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمرہ زائرین کی مدد سے 3 کروڑ‌ کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش، ویڈیو دیکھیں |

عمرہ زائرین کی مدد سے 3 کروڑ‌ کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش، ویڈیو دیکھیں

اسمگلنگ مافیا نے پاکستان میں سخت اقدامات کے بعد سامان کی اسمگلنگ کا نیا طریقہ نکال لیا، جس کا انکشاف جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں بیٹھے اسمگلرز نے عمرہ زائرین کو سستے ایئرٹکٹ کا لالچ دے کر اُن کے ہاتھ 51 قیمتی آئی فون بھجوائے ، انکشاف ہوا ہے کہ اس سے قبل بھی دبئی میں بیٹھے  ملزمان مال بھیجنے کیلیے یہی طریقہ استعمال کرچکے ہیں۔، انکشاف ہوا ہے کہ اس سے قبل بھی دبئی می، جس کا انکشاف جنا

پاکستان کسٹمز کی جناح ٹرمینل پر کاروائی  کر کے  بھاری مالیت کے آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی اور اس برآمدگی کے سارے عمل کی ویڈیو بھی بنائی، کلٹر کسٹمز شفیق لاڈ نے بتایا کہ سادہ لوح عمرہ زائرین کے ذریعے آئی فونز اسمگل ہونے کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ امارات ائیر کی پرواز سے آنے والے ایک مشکوک عمرہ گروپ کے افراد سے 51قیمتی آئی فونز برآمد کیے گئے ہیں،   برآمدہ آئی فونز میں 25 عدد 15پرومیکس، 12عدد 14 پرومیکس، 14عدد 11، 12 پرومیکس شامل ہیں جنکی مالیت 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسمگلنگ کے ذریعے 88لاکھ روپے کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی جارہی تھی، ائیرپورٹ ارائیول پر عمرہ زائرین کے لیے تیز خدمات کی سہولت سے اسمگلرز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے تھے، آئی فونز کے خالی ڈبے زائرین سامان جبکہ آئی فونز پہنے ہوئے ملبوسات سے برآمد ہوئے۔

منظم گروہ سستے ٹکٹس اور رقم کی لالچ دیکر زائرین کو 1سے 10آئی فونز لانے کی ترغیب دیتے ہیں، حکام نے 3افراد کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔