جامعہ کراچی میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

کراچی :جامعہ کراچی میں فلسطینیوں کے حق میں طلبہ نے یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی, فلسطین کا 30 ۔میٹر لمبا اور 7 میٹر چوڑا جھنڈا بھی لہرایا گیا.

زرائع کے مطابق شریک طلبہ و طالبات نے آرٹس لابی سے پوائنٹس ٹرمینل تک مارچ کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا ریلی کا مقصد فلسطین میں اسرائیلوں کی جانب سے ہونے والے ظلم کے خلاف جو فلسطینوں نے کامیاب جوابی کارروائ ۔کی اس کیلئے یوم تشکر منا رہے ہیں .

یہ صرف فلسطین کا نہیں بلکہ ہم سب کا معاملہ ہے , انسانیت پر ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ ختم کرے۔

طلبہ نے مزیدکہا کہ پاکستان بھر سے فلسطین سے اظہار جکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جانی چاہیں۔

طلبہ کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی طلبہ نے فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: