کراچی: جامعہ بنوریہ سائٹ میں 43 سالہ فلپائنی خاتون نے عیسائیت کو ترک کر کے اسلام قبول کرلیا اور اپنی بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات پر گزارنے کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون جامعہ بنوریہ پہنچی اور مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا، اس موقع پر جامعہ میں پڑھنے والے فلپائنی طالب علموں نے بھی خاتون سے ملاقات و گفتگو کی۔
خاتون نے بتایا کہ ’اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد میں دین اسلام سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی، میری خوش قسمتی ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مسلمان ہورہی ہوں‘۔
جامعہ بنوریہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور شوریٰ نے نومسلمہ کو اسلامی نام زینب تجویز کیا ہے جس پر وہ بہت خوش ہے۔