Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا سرکاری پرنسپل گرفتار |

کراچی میں میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا سرکاری پرنسپل گرفتار

کراچی : سعودآباد میں سرکاری اسکول کے پرنسپل کی جانب سے دسویں جماعت کی طالبات کو ہراساں کرنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں اسکول پرنسپل کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔

سعود آباد میں سرکاری اسکول کے پرنسپل کی جانب سے دسویں جماعت کی طلبا کو ہراساں کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کے سرکاری اسکول کاپرنسپل بچیوں کےساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا، بچیوں کے والدین نے تھانہ سعودآباد پولیس کو پرنسپل کی جانب سے ہراساں کرنے سے آگاہ کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے اسکول کے پرنسپل اعظم ولد کھوڑو خان کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی کی تاریخ میں نازیبا ویڈیوز کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا تھا، اور بدقسمتی سے اس میں بھی اسکول پرنسپل ہی ملزم تھا۔