Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مسکن : فاسفوڈ کی دکان پر سلنڈردھماکا، 2افرادزخمی |

مسکن : فاسفوڈ کی دکان پر سلنڈردھماکا، 2افرادزخمی

کراچی: مسکن چورنگی کے قریب فاسٹ فوڈ دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ جانے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے دکان کے مالک محمد علی سمیت3افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے پاس فاسٹ فوڈ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں ایک موٹر سائیکل سوار اور ایک رکشہ ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دکان میں 2 سلنڈر دھماکے ہوئے، دھماکے سے دکان کا سامان باہر سڑک پر آکر بکھرگیا جبکہ کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سلنڈر پھٹنے سے دکان کوبھی نقصان پہنچا،پولیس نے دھماکے کے واقعے میں دکان کے مالک محمد علی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار افراد میں شاہ ویز نامی شخص اور دکان کا منیجر نعیم شامل ہیں۔اس سے قبل بھی 2020 میں اسی فلیٹ میں گیس دھماکے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھی، فلیٹ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کواس کے خلاف درخواست دی تھی۔

دوسری جانب ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکے کے واقعے کے حوالے سے کرائم سین یونٹ اور سوئی گیس عملے نے ابتدائی رپورٹ میں کہاہے کہ دھماکے کے بعد دکان میں گیس کھلی ہوئی ملی تھی، دھماکا دکان میں مسلسل گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوا،امکان ہےرات 11بجے معمول کےمطابق گیس لوڈ شیڈنگ ہوئی، گیس بند ہونے سے عملے نے کوکنگ کا عمل اس پر منتقل کیا اور عملہ گیس والو بند کرنا بھول گیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق صبح 6 بجے گیس بحال ہوئی اور 6 بجے سےکھلے ہوئے والو سے گیس خارج ہوتی رہی اور صبح 7:30بجےگیس جمع ہونے سے دھماکا ہوا۔اس سے قبل بھی 2020 میں اسی فلیٹ میں گیس دھماکے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھی، فلیٹ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کواس کے خلاف درخواست دی تھی۔