کراچی : اداکارہ سجل علی اور اداکار فرحان سعید نےنجی کمپنی ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کے عمل پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا ہے ایوارڈ دینے والی جیوری کون ہے؟ کیا وہ صرف ان لوگوں کو نامزد کرتے ہیں جو مشہور ہیں؟۔
سجل علی نے کہا ایوارڈ شوز فن اور فنکاروں کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کا ایک بہترین طریقہ ہیںْ
سجل علی نے کہاکہ میں لکس اسٹائل ایوارڈز اور ان کی جیوری سے درخواست کرتی ہوں کہ کم از کم ان لوگوں کو نامزد کریں جنہوں نے شاندار کام کیا ہے۔
سجل کا کہناتھاکہ یہ ایک فنکار کے طور پر میرے لیے بہت مایوس کن ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ معمول کے مطابق دوسرے فنکاروں کو نظر انداز کرتا ہے جو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے نجی کمپنی ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کے عمل پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا ہے ایوارڈ دینے والی جیوری کون ہے؟ کیا وہ صرف ان لوگوں کو نامزد کرتے ہیں جو مشہور ہیں؟۔
سجل علی کے ساتھ ساتھ دوسری جانب اداکارہ فرحان سعید نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں جنہوں نے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا وہ اچھی طرح سوچ سمجھ کر نہیں کیا گیا، میں یہ صرف اپنے لیے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ ہر اس شخص کے لیے کہہ رہا ہوں جس نے سخت محنت کی ہے، میں یہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کہہ رہا ہوں جو ہماری انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتے ہیں، میں یہ بات لوگوں کا ہم پر اعتماد برقرار رکھنے کے لیے کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں جنہوں نے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا وہ اچھی طرح سوچ سمجھ کر نہیں کیا گیا، میں یہ صرف اپنے لیے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ ہر اس شخص کے لیے کہہ رہا ہوں جس نے سخت محنت کی ہے۔