بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں

ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹاراور کنگ شاہ رخ خان کولگاتار دو ہٹ فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی شاندار کامیابی کے بعد قتل کے دھمکی آمیز پیغامات ملنے لگے جس کے بعد اداکار کو Y+ سیکیورٹی دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، انہی شاندار کامیابوں کے دوران مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

مہاراشٹر کے وی آئی پی سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی ٹیم ہر وقت بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رہے گی۔

ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت کریں گے۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان جب بھی کہیں گھر سے باہر جائیں گے تو ان کی سکیورٹی میں ایک تربیت یافتہ کمانڈو کے ساتھ ٹریفک کلیئرنس گاڑی بھی ہوگی تاکہ کوئی اداکار کی گاڑی کے آگے یا پیچھے نہ آئے۔

علاوہ ازیں شوبز سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے فلسطین کے حق میں اپنی آواز اٹھا دی۔ صبا قمر نے فلسطینیوں کا حوصلہ بْلند کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر فلسطینیوں کی حمایت میں پیغام جاری کیا ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘ان شاء اﷲ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دراصل اسرائیل کے زوال کا آغاز ہے ۔ انہوں نے تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ان شاء اﷲ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا۔