نیویارک : امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلانڈو میں گلوکار عاطف اسلم نے مسجد میں اذان دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسجد میں عاطف اسلم کو اذان دیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر وہاں نمازی بھی موجود ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کس دن کی ہے تاہم کچھ صارفین کا خیال ہے کہ مذکورہ ویڈیو حالیہ جمعے کی ہے کیونکہ عاطف اسلم ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی منفرد آواز اور انداز میں اذان ریکارڈ کر کے اس کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے متعدد مواقعوں پر اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اذان دینا چاہتے ہیں۔