بھارت کشمیرمیں دہشت گردی کروارہا ہے ،مشعال ملک

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت پوری دنیا کا امن تباہی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کے پائیدار حل کے بغیر دنیا میں امن کا قیام ایک خواب ہے ،علامہ اقبال کے افکار سے روحانی تعلق ہے ،مذہبی ہم آہنگی کو دنیا میں فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار مشعال ملک نے پیر کے روز مزاراقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی،ہمیں ڈرنا نہیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہے۔

مشعال ملک نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہےغزہ پر حملہ کرکے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی گئی۔

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، مودی حکومت پوری دنیا کا امن تباہی کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔بعد ازاں مشعال ملک نے علامہ اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت پوری دنیا کا امن تباہی کرنے پر تلی ہوئی ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کے پائیدار حل کے بغیر دنیا میں امن کا قیام ایک خواب ہے ،علامہ اقبال کے افکار سے روحانی تعلق ہے ،مذہبی ہم آہنگی کو دنیا میں فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی،ہمیں ڈرنا نہیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہے۔