ڈیلاس: پاکستان میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار علی حیدر تقریباً ایک دھائی کے بعد ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈیلاس امریکہ میں شاندار طریقے سے علی حیدر نے موسیقی کی دنیا میں واپسی کا سفر شروع کیا۔
فن ایشیاء تھیٹر ڈیلاس میں گلوکار علی حیدر کے نئے گانے’ ’ڈھولن یار‘‘ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں حاضرین ان کے گانے سے مسحور ہوتے رہے۔
علی حیدر کے مداحوں نے ان کی میوزک انڈسٹری میں واپسی پر خیر مقدم کیا۔اس تقریب میں ڈی ایف ڈبلیو سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر فن ایشیاء کی جانب سے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
علی حیدر کا یہ نیا گانا اردو پنجابی ٹریک پر تشکیل دیا گیا ہے جس میں وائرسی بیٹس شامل ہیں، انہوں نے اس موقع پر ٹریک کو متعدی دھڑکنوں والا پنجابی اردو نمبر قرار دیا۔
دوسری جانب شوبز سے ایک اور خبر کے مطابق خوبرو اداکار ہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ مجھے ایوارڈ شو میں جانا پسند نہیں ہے ، ایوارڈ شو میں جانا صرف اپنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایوارڈ د ینے کی ذمہ داری سونپی جائے تو میں سجل علی کو بہترین اداکارہ اور نعمان اعجاز کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینا چاہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ایوارڈ شوز میں جانے والوں کے لباس پر بلا وجہ تنقید کرتے ہیں ۔ جس کو جیسا لباس پسند ہے وہ پہنتا ہے کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ کہا ہے کہ مجھے ایوارڈ شو میں جانا پسند نہیں ہے ، ایوارڈ شو میں جانا صرف اپنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ،ایوارڈ د ینے کی ذمہ داری سونپی جائے تو میں سجل علی کو بہترین اداکارہ اور نعمان اعجاز کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینا چاہوں گی۔