بچپن میں دل پھینک تھی :ژالے سرحدی

کراچی: مقبول اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ وہ بچپن میں دل پھینک تھیں، انہیں اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آجایا کرتا تھا اور ہر کوئی ان کا ’کرش‘ ہوتا تھا۔

اداکارہ نے ژالے سرحدی حال ہی میں کامیڈی ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق شوبز گھرانے سے ہے اور گھر کے تقریبا تمام افراد گلوکاری بھی کرتے رہے لیکن پروفیشن کے طور پر صرف گلوکاری کو آگے بڑھایا۔

ژالے سرحد ی نے کہا کہ اداکارہ سلمیٰ آغا میری پھوپھو ہیں اور وہ بھی گلوکاری کرتی رہی ہیں، اسی طرح میرے والد اور چچا بھی گلوکاری کرتے رہے۔

ژالے سرحدی نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دراز قد کی وجہ سے بعض مرتبہ دوران شوٹنگ خود کو مرد اداکاروں سے چھوٹا دکھانے کے لیے ٹانگیں پھیلا کر منظر ریکارڈ کرواتی رہی ہوں۔

ژالے سرحدی نے کہاکہ میراقد 5 فٹ انچ ہے اور متعدد ایسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن کا قد مجھ سے چھوٹا تھا، بعض دراز قد اداکار بھی قد میں مجھ سے ایک انچ چھوٹے تھے،انہوں نے کہاکہ میرا تعلق شوبز گھرانے سے ہے اور گھر کے تقریبا تمام افراد گلوکاری بھی کرتے رہے لیکن پروفیشن کے طور پر صرف گلوکاری کو آگے بڑھایا

شو بز انڈسٹری کی ایک اور خوبرو اداکار ہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ مجھے ایوارڈ شو میں جانا پسند نہیں ہے ، ایوارڈ شو میں جانا صرف اپنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایوارڈ د ینے کی ذمہ داری سونپی جائے تو میں سجل علی کو بہترین اداکارہ اور نعمان اعجاز کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینا چاہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ایوارڈ شوز میں جانے والوں کے لباس پر بلا وجہ تنقید کرتے ہیں ۔ جس کو جیسا لباس پسند ہے وہ پہنتا ہے کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔