کراچی: لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب بیگ سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق رکشے میں سوار نامعلوم مرد اور عورت نے بیگ سڑک کنارے پھنکا ۔
پولیس کا کہناہےکہ لڑکی کی عمر 28 سے 30 سال کے قریب ہے۔
بیگ سے لڑکی کی لاش اور ہینڈ پرس ملا، پرس سے 20 روپے ہیئر بینڈ اوربلوٹوتھ ملا ہے لیکن ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج حاصل کرلیے ہیں۔