حیدرآباد : ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نے ہدف 345 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 37 رنز پر اوپنر امام الحق اور ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم پویلین لوٹ گئے تھے۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے 176 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کر کے میچ کو بنایا۔
بعد ازاں عبداللہ شفیق 103 گیندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور پھر سعود شکیل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 31 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے اینڈ پر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور افتخار احمد نے بھی اُن کا ساتھ دے کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ قومی ٹیم نے 345 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: