کراچی : آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انچارج و اراکین مرکزی کمیٹی نے وفاق کے زیر انتظام چلنے والے اردو سائنس بورڈ کی حیدرآباد برانچ بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ کا استحصال قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوتی ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے مزید برانچز کھولی جاتیں جبکہ اس کے برعکس یہاں پر پہلے سے موجود سہولت کو چھینا جارہا ہے۔
اے پی ایم ایس او نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں موجود اردو سائنس بورڈ کی برانچ کو بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور یہ حکمنامہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔