شادی کی رات جھگڑا، مردان میں شوہر نے نوبیاہتا دلہن کو قتل کردیا

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں دلہا نے ولیمے کے دن نوبیاہتا دلہن کو قتل کردیا۔

مردان کے علاقے شہزاد ٹاؤن چار سدہ روڈ پر ایک شہری نے پولیس کو بیٹی کے قتل کی مقدمہ اندراج درخواست دی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ داماد شہزاد نے فون پر بتایا کہ آپ کی بیٹی کو قتل کردیا اور آکر لاش لے جاؤ۔

پولیس کے مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان شادی کی رات کو جھگڑا اور اور اگلے ہی دن اُن کا ولیمہ تھا، جھگڑے کے بعد خاتون کمرے سے باہر آنے لگی تو ملزم نے الماری سے پستول نکال کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ تھانہ صدر میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: