Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نئی تحقیق :ذہنی صحت کیلیے دوڑ اور ادویہ دونوں یکساں مؤثر | زرائع نیوز

نئی تحقیق :ذہنی صحت کیلیے دوڑ اور ادویہ دونوں یکساں مؤثر

ایمسٹر ڈیم: ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ذہنی صحت کی بہتری کے لیے دوڑ لگانا اپنے اندر اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے برابر تاثیر رکھتا ہے۔

تحقیق کے لئے نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں قائم ورژے یونیورسٹی کے محققین نے 141 ڈپریشن یا بے چینی یا دونوں ذہنی مسائل میں مبتلا افراد کا مطالعہ کیا۔

اس تحقیق کے لئے وہ مریض جنہوں نے جاگنگ کا انتخاب کیا تھا انہوں نے 16 ہفتوں بعد ادویات لینے والوں کی نسبت ڈپریشن اور بے چینی میں کمی کے متعلق بتایا۔

تحقیق کے آخر میں دونوں گروپوں میں مجموعی طور پر 44 فی صد افراد نے ڈپریشن اور بے چینی کے حوالے سے بہتری کے متعلق بتایا۔

تحقیق کے مطابق دوڑ لگانے والے گروپ نے ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت میں بہتری جبکہ اینٹی ڈپریسنٹ استعمال کرنے والے گروپ نے جسمانی صحت خراب ہونے کے متعلق بتایا۔