ضمنی بلدیاتی الیکشن: بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی:میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے آر او آفس ضلع ملیر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد آر او ضلع ملیر سائرہ خان نے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے ہیں ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کراچی کی تین یو سیز سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ الحمداللہ تینوں جگہ سے میرے کاغزات نامزدگی منظور ہوگئےان شاءاللہ پانچ نومبر کو ضمنی بلدیاتی الیکشن میں فتح کے بعد پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کی خدمت کرے گی۔

دریں اثنا کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹائون میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بلاول بھٹو زرداری اس ملک میں ترقی اور امن کی ضمانت ہیں،وہ اس شہر اوراس ملک کی تقدیر بدلنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی کا ایک جیالا اس شہر کے حالات تبدیل کرنے کی پوری کوشش کررہاہے ، جس کے بعد کراچی والے فیصلہ کریں گے کہ انہیں الزامات کی سیاست اچھی لگتی ہے یا خدمت کی

میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ والا ٹائون میں روڈ پیورز، سوئی گیس،سیورج اور صاف پانی کی لائن کا افتتاح کیا۔ٹائون چیئرمین نعیم شیخ، جاوید شیخ ، نجمی عالم، کرم اللہ وقاصی، فرحان غنی، پیر معظم اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔میئرکراچی نے کہاکہ میرا ماننا ہے کوئی بھی حکومت لوگوں کے ساتھ کے بغیر نہیں چلتی،حکومت اور پرائیویٹ پارٹنرشپ ہی کامیابی کا نمایاں راستہ ہے۔ہم تمام کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،جب کام ہوتا ہے تو نظر آتا ہے میں چاہتا ہوں کہ یہاں کے مکین اسے اون کریں۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو اس شہر کی ترقی نہیں چاہتے تھے انہوں نے نقصان پہنچایاپیپلزپارٹی شہر کے ایک ایک اثاثے کو محفوظ رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ کورنگی ایک خوش نصیب ضلع ہے،یہاں ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔بلدیاتی انتخابات میںآپ لوگوں نے پیپلزپارٹی پراعتماد کیا،پیپلزپارٹی آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کورنگی کی سڑکیں بنا کردی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ منفی سیاست ختم ہونی چاہئے،تنقید برائے تنقید کی سیاست ختم ہونی چاہیے ہم نے پانی کورنگی تک پہنچایا ہے عید گاہ گرائونڈ بھی بلدیہ عظمی بنا کردے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: