کالعدم تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے کے کیس میں ملزم رحیم الحق کی ضمانت منظور

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم (جیش محمد)کے لیے چندہ جمع کرنے کے مقدمے میں ملزم رحیم الحق کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں کالعدم تنظیم (جیش محمد)کے لیے چندہ جمع کرنے کے مقدمے میں ملزم رحیم الحق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ملزم کو 23 اپریل 2023 کو لائنز ایریا کے علاقے سے سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

ملزم کے قبضے سے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے کی رسیدیں برآمد ہوئی تھیں۔

وکیل صفائی الیاس اعوان وکیل ملزم ے موقف دیا کہ ملزم کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں ہے۔ ملزم کو جس مسجد کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے کوئی گواہ نہیں پیش کیا گیا۔ملزم کو جس مسجد کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے کوئی گواہ نہیں پیش کیا گیا ،ا ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ عدالت نے ملزم رحیم الحق کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،پروسیکیوشن کے مطابق ملزم کو 23 اپریل 2023 کو لائنز ایریا کے علاقے سے سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا ،ملزم کے قبضے سے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے کی رسیدیں برآمد ہوئی تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: