ایران میں لیاری گینگ وار کے لاڈلہ اور عزیر گروپ کی صلح

کراچی : لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلہ اور عزیر بلوچ گروپ میں صلح ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ایماء پر اتحاد قائم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ اور زاہد لاڈلہ گروپ ایرانی۔غیر ملک ایجنسی کے کام کر رہیں،

لیاری،سولجربازاراور پرانی سبزی منڈی کے گروپ مت ہوگئے،زاہد لاڈلہ گروپ اور عزیر بلوچ گروپ کی ایران میں سنگت سجائی گئی،لیاری میں ایک ساتھ بھتہ نیٹ آپریٹ کرنے پر بھی اتحاد ہوگیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ اتحاد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کارروائیوں کے خوف سے بنایا گیا۔گینگ وار تمام کردار ایران کے شہر چاہ بہار سے نیٹ ورآپریٹ کرتے ہے،ایران کہ جرگے میں احمد علی مگسی ،فیصل    ۔ پٹھان،جمیل چھانگا موجود تھے

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سلیم چاکلیٹی،آغا ذکری،زاہد شوٹر،رضوان پینڈو،ایاز زہری بھی شامل تھے،زاہد لاڈلہ گروپ کے شفع پٹھان اور آغا شوکت بھی شریک تھے،مخالفین پر بم دھماکوں، گرینڈ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کرداروں کا خون معاف کرنے پر اتفاق ہوگیاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ عزیر بلوچ گروپ اور زاہد لاڈلہ گروپ لیاری سے آپریٹ ہونگے، ملانثاراور عزیر بلوچ جیل میں ہیں، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر رہا ہونے والے کارندے گروہ منظم کرنے میں مصروف ہیں، لیاری میں امن و امان کی صورتحال خراب کے خدشات بڑھ گئے،بھتہ خوری کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،تاجر ،بلڈر،جیولری مارکیٹ سمیت ٹرانسپورٹرز ریڈار پر ہے، لیاری کے علاقے بھی تقسیم ہوگئے، گروہ سرغنہ نے پرانا گینگوارسسٹم بحال کیا ہے،وصی لاکھوں،استاد تاجو،زاہد لاڈلہ،جمیل چھانگا،زاہد شوٹر،رضوان پینڈو گینگ بھتہ وصولیوں میں مطلوب ہے،وصی لاکھوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات ملے ہے ، گرفتار کارندے کے موبائل سے احکامات بھی موصول ہوگئے۔اس وقت ملانثاراور عزیر بلوچ جیل میں ہیں، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر رہا ہونے والے کارندے گروہ منظم کرنے میں مصروف ہیں،لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلہ اور عزیر بلوچ گروپ میں صلح ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: