کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے تمام مدارس ومساجد اورمزارات میں مقیم اورزیرتعلیم افغان طلبہ کے کوائف طلب کرلیے ہیں۔
پولیس کو محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مدارس ومساجد میں رہائش پذیراورملازمت کرنے والےغیرملکیوں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
معتمد ترین ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ کو سندھ بھر کے دینی مدارس ومساجد اورمزارت میں ملازمت کرنے والے رہائش پذیرغیررجسٹرڈ افغانیوں دیگرغیرملکیوں کے کوائف مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ابتدائی طورپرکراچی سمیت سندھ بھر کی تمام مساجد اور مدارس کی انتظامیہ کو خطوط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دینی مدارس ، مساجد اورمزارت انتظامیہ کوایسے افراد جن کے پاس کوئی شناخت نہیں ان کی فوری اطلاع پولیس کو فراہم کرنے کا حکم دیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ کو سندھ بھر کے دینی مدارس ومساجد اورمزارت میں ملازمت کرنے والے رہائش پذیرغیررجسٹرڈ افغانیوں دیگرغیرملکیوں کے کوائف مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے پولیس اسپیشل برانچ کے ذرائع کا کہناہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف دینی مدارس میں ایک ہزارسے زائد غیرملکیوں جن میں افغانستان کے شہریوں کی تعداد زیادہ ہے بطورطالبعلم استاد ،خادم اورمؤذن کے ملازمت کررہے ہیں جبکہ مختلف مزارات اورخانقاہوں پربھی کسی شناختی دستاویز کے بغیرافغانی رہائش پذیرہیں جن کے کوائف جمع کرنے کا کام جلد شروع کیا جائے گا اس ضمن میں پروفارما کی تشکیل اوراس کی منظوری کے بعدتلاش کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ ابتدائی طورپرکراچی سمیت سندھ بھر کی تمام مساجد اور مدارس کی انتظامیہ کو خطوط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دینی مدارس ، مساجد اورمزارت انتظامیہ کوایسے افراد جن کے پاس کوئی شناخت نہیں ان کی فوری اطلاع پولیس کو فراہم کرنے کا حکم دیا جائے گا۔