شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی ڈگری کیخلاف سماعت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے جامعہ کراچی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے شرمیلا فاروقی اور سندھ حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

وکیل نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے 29 اگست 2023 کو شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی۔درخواست گزار نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شرمیلا فاروقی کو سیاسی بنیادوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے، عدالت شرمیلا فاروقی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے شرمیلا فاروقی اور سندھ حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

علاوہ ازیں پولیس تین لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق تین درخواستیں نمٹادی جمعہ کو سماعت کے موقع پر پولیس عدالت کو بتایا کہ تین لاپتہ شہری پولیس کو مطلوب تھےفرحان، شہر یار اور جاوید مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں تینوں کے خلاف تھانہ سائٹ ایریا اور کلری میں مقدمات درج ہیں شہر یار اور جاوید کو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے تینوں گمشدہ شہریوں کے سراغ لگانے پر عدالت نے اطمنان کا اظہار کیا عدالت نے پولیس رپورٹ پر تینوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادی۔عدالت کو بتایا کہ تین لاپتہ شہری پولیس کو مطلوب تھےفرحان، شہر یار اور جاوید مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں تینوں کے خلاف تھانہ سائٹ ایریا اور کلری میں مقدمات درج ہیں۔