ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ کو دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی اجازت،اعلامیہ جاری

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ کو دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کی اجازت دے دی ہے ۔

اس سلسلے میں جمعے کو سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر منصور عباس رضوی نے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔

سیکریٹری صحت کے اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کی اتھارٹی دی جاتی ہے ۔

سیکریٹری صحت کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کوٹیسٹ لینے کے ساتھ2023-24کے سیشن کے لئے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے کی اجازت دی جاتی ہے تاہم ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلامیے میں اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سیکریٹری صحت کے اعلامیے پر سندھ میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے فیصلے پر پریس کلب کے باہر ٹیسٹ میں کامیاب طلباءنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرفیصلہ واپس نہ لیاگیاتوگورنر ہاﺅس اور وزیر اعلی ہاﺅس جا کر دھرنا دیں گے۔جمعہ کوسندھ میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے فیصلے پر طلباءکی بڑی تعداد کراچی پریس کلب پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا، احتجاج میں طلبا کے ساتھ ان کے والدین بھی شریک تھے۔طلباءنے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے دوبارہ امتحان لینے کا بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محنت کرکے امتحان پاس کیا دوبارہ امتحان نہیں دیں گے۔احتجاج کرنے والوں نے پی ایم ڈی سی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔انہوں نے کہاکہ پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بجائے حکومت کی جانب سے دوبارہ امتحان لینے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔طلبا نے واضح کیا کہ کچھ بھی کریں گے لیکن دوبارہ ٹیسٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ برقرار رکھاگیا تو گورنر ہاﺅس اور وزیر اعلی ہاﺅس جا کر دھرنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: