کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پرائیوٹ امتحان میں کامرس پرائیوٹ کے پرچے دینے والی دو بچوں کی ماں مفسرہ ناز نے نئی تاریخ رقم کردی۔
مسفرہ ناز نے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں بورڈ کے منتظمین اور چیئرمین نے بھی مبارک باد پیش کی۔
کامیاب طالبہ نے بتایا کہ شادی کے بعد اُن کی پڑھائی کا سلسلہ بچوں کی پڑھائی کی وجہ سے رُک گیا تھا تاہم پانچ سال بعد انہوں نے دوبارہ اس سلسلے کا آغاز کیا اور پھر کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کا پانچ سال کا بیٹا اور ڈھائی سال کی بیٹی ہیں جن کی دیکھ بھال بھی اُن کی ہی ذمہ داری ہے۔