لاہور:اداکارہ فرح نادر نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ان میں گردوں کے تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا تاحال علاج جاری ہے۔
فرح نادر نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے 1990 کے زمانے میں اداکاری کی شروعات کی تھی، ابتدائی طور پر انہوں نے ماڈلنگ میں قسمت آزمائی تھی۔وہ دام، کتنی گرہنیں باقی ہیں، سات پردوں میں آسمانوں پہ لکھا، آپ کی کنیز، کہاں تم چلے گئے، حنا کی خوشبو، دلدل، بیٹی، رقص بسمل، کیسی تیری خودغرضی اور میری بیٹیاں‘ سمیت تین درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔
فرح نادر کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب تھیں اور حال ہی میں انہوں نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بیٹی کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق بات کی۔
اداکارہ فرح نادر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ بیمار پڑیں تو انہوں نے متعدد ٹیسٹ کروائے، جن سے ان میں گردے کےتیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے 1990 کے زمانے میں اداکاری کی شروعات کی تھی، ابتدائی طور پر انہوں نے ماڈلنگ میں قسمت آزمائی تھی۔وہ دام، کتنی گرہنیں باقی ہیں، سات پردوں میں آسمانوں پہ لکھا، آپ کی کنیز، کہاں تم چلے گئے، حنا کی خوشبو، دلدل، بیٹی، رقص بسمل، کیسی تیری خودغرضی اور میری بیٹیاں‘ سمیت تین درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب تھیں اور حال ہی میں انہوں نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بیٹی کے ہمراہ شرکت کی۔اداکارہ نے اطمینان کے ساتھ کئی سوالوں کے جواب دیے اور زندگی کی حقیقتوں سے بھی آگاہ کیا۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ فرح نادر کی بیٹی نے بتایا کہ تشخیص کے بعد والدہ کا 3 دن کے اندر اندر ان کا آپریشن کیا گیا اوراب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں۔