ہائی والٹیج میچ آج،شاہین جھپٹنے ،سورما بھڑنے کو تیار،شائقین بے تاب

احمد آباد : کرکٹ ورلڈ کپ کا ہائی والٹیج میچ آج،  کی پاکستان اور بھارت میں کرکٹ شائقین کے دلوں ڈھڑکنیں بے ترتیب ہونا شروع ہوگئیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا ہائی والٹیج میچ آج(ہفتے کو )نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے پِچ اور موسم کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

بھارتی میڈیانے کرکٹ ورلڈ کپ کے ہائی والٹیج میچ کے والے سے بتایاہے کہ نر یندر مودی اسٹیڈیم کی پِچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، یہاں حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے کھل کر رنز بنائے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔ آج موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کل میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ کے ہائی والٹیج پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے۔احمد آباد پولیس کے مطابق سٹیڈیم کے اطراف خصوصی ڈرونز اڑائے جائیں گے۔احمد آباد پولیس کے مطابق ڈرونز سے اسٹیڈیم کے اطراف 5 کلومیٹر کے علاقے پر نظر رکھی جائے گی۔دوسری جانب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف نے احمد آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ،ذکاء اشرف نے ٹیم کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے متحرک کیا اور حوصلہ بڑھایا ۔ ذکاء اشرف نے کہاکہ آپ لوگ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعاگو ہے۔ بابر اعظم نے کہاکہ سب کی توجہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے جبکہ میچ کے لیے ویسٹرن ریلوے نے خصوصی ٹرین ٹرین چلائی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے احمد آباد تک سُپر فاسٹ خصوصی ٹرین چلائی، خصوصی ٹرین احمد آباد کے لیے ممبئی سے روانہ کی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی ٹرین شائقین کرکٹ کو میچ کے بعد احمدآباد سے واپس ممبئی پہنچائے گی، خصوصی ٹرین گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے ممبئی سے احمدآباد روانہ کی گئی ۔