کراچی، ترکیہ پلٹ شہری کی بیوی گھر کی دہلیز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک ٹو میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب گلشن اقبال بلاک ٹو میں 38 سالہ حمیرا عمران اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ اپارٹمنٹ کے باہر ٹھیلے والے سے سبزی خرید رہی تھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ماں اور اس کے دونوں بیٹے زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او گلشن اقبال شعور بنگش کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون نے جمعے کی دوپہر اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے مقتولہ کے شوہر عمران خان عرف مولا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے وقت مقتولہ کا شوہر بھی اپارٹمنٹ کے دروازے پر کھڑا ہوا تھا حال ہی میں پانچ سال بعد ترکی سے آیا تھا عمران خان کی ماضی میں ایک سیاسی جماعت سے وابستہ تھا، پانچ سال قبل سیاسی جماعت کی تنظیم چھوڑ کر ملک سے باہر چلا گیا تھا جائے وقوعہ پر کسی بھی شخص نے ملزمان کو فائرنگ کرتے نہیں دیکھا جس کی وجہ سے تفتیش میں دشواری ہورہی ہے۔

سبزی والے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مقتولہ حمیرا عمران ہفتے میں ایک دفعہ سبزی لینے آتی تھی مقتولہ کی تدفین کے بعد شوہر اور ان کے قریبی رشتے داروں سے تفصیلی بیان لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: