خیرپور میں 16 صحافیوں کیخلاف مقدمہسندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن نوٹسمحکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب، کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی تحقیقاتی افسر مقرر

سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن نے خیرپور میں 16 صحافیوں کیخلاف مقدمے کا نوٹس لے لیا
محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب، کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی تحقیقاتی افسر مقرر
محکمہ داخلہ اور سندھ پولیس کی جانب سے کمیشن سے عدم تعاون پر چیئرمین رشید اے رضوی کا سخت اظہار برہمی
جان محمد مہر قتل کیس سمیت زبیر انجم، ایس ایم عسکری، رستم انڈھر اور شفیق مہر پر بھی کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز کمیشن نے خیرپور کے علاقے ہنگورجہ میں 16 صحافیوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے کمیشن کا اجلاس جمعہ کو چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی صدارت میں ہوا جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی نے ہنگورجہ میں کسانوں کے احتجاج کی کوریج کرنے والے 16 صحافیوں کے خلاف ایس ایچ او ہنگورجہ مشتاق جتوئی کی مدعیت میں مقدمے کے اندراج کا معاملہ اٹھایا

کے یو جے کے صدر کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ جن صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں کے ٹی این، سندھ ٹی وی، دھرتی ٹی وی، مہران ٹی وی اور ٹائم نیوز سمیت مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے صحافی شامل ہیں یہ صحافی قومی شاہراہ پر کاشتکاروں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کی کوریج کررہے تھے۔ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے مقدمے کے اندراج پر محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی کو معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا ہے

کمیشن کی جانب سے فہیم صدیقی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہنگورجہ میں غیرجانبدار ذرائع سے بھی اس معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔ سکھر کے صحافی جان محمد مہر کے قتل کے معاملے پر ایس ایس پی سکھر کی رپورٹ کمیشن کے اجلاس میں پیش کی گئی کمیشن نے قاتلوں کی اب تک عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور ایس ایس پی سکھر سے آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے اجلاس میں صوبائی محکمہ داخلہ اور سندھ پولیس کی جانب سے کمیشن سے عدم تعاون پر چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

کمیشن کے رکن کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی سے اب تک زبیر انجم اور ایس ایم عسکری کے اغوا سمیت تین صحافیوں کے معاملات پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی گئی تھیں لیکن تاحال آئی جی سندھ کی جانب سے کمیشن کو رپورٹ نہیں بھیجی گئی ہیں محکمہ داخلہ بھی کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے انہوں نے آئی جی سندھ کو کمیشن کے آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کی بھی رائے دی چیئرمین رشید اے رضوی نے اجلاس میں موجود محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری آفتاب ابڑو کو پابند کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمیشن کی جانب سے اب تک جن معاملات پر آئی جی سندھ سے رپورٹس مانگی گئی ہیں

وہ تمام رپورٹس آئندہ اجلاس میں موجود ہوں اجلاس میں کمیشن کے رکن سی پی این ای کے ڈاکٹر جبار خٹک کی جانب سے پنوں عاقل کے صحافی رستم انڈھر پر فرائض کی انجام دہی کے دوران بااثر افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر کمیشن نے متعلقہ ایس ایس پی سے فوری رپورٹ کرلی ہے۔ اجلاس میں صحافی امداد سومرو کے معاملے کو نمٹادیا گیا جبکہ گڑھی یاسین کے صحافی شفیق احمد مہر کے معاملے پر متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ اجلاس میں ایچ آر سی پی سے کمیشن کے رکن ڈاکٹر توصیف احمد خان، اے پی این ایس سے کمیشن کے رکن قاضی عابد، ایپنک سے کمیشن کے رکن فرید الدین، سیکریٹری انفارمیشن، سیکریٹری قانون اور کمیشن کے سیکریٹری حسن اصغر نقوی نے شرکت کی

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru