آئندہ کسی فلم میں گنجہ نہیں ہونگا، شاہ رخ خان کی توبہ

ممبئی: بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کسی فلم کے لیے گنجے نہیں ہوں گے،میری تو زندگی بھر کیلئے توبہ ہے ۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں اس سے قبل اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی گنجا نہیں ہوا تھا۔

شاہ رخ خان نے کہاکہ یہ پہلا موقع تھا جب فلم جوان کے لیے میں نے سر منڈوایا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہوگیا ہوں۔

شاہ رخ کا مزید کہناتھاکہ اسی کی عزت کے لیے فلم دیکھنے چلے جانا۔ کیا پتا موقع ملے نہ ملے مجھے دوبارہ گنجا دیکھنے کے لیے۔شاہ رخ خان نے آئندہ کبھی بھی گنجے نہ ہونے کا اعلان بھی کیا۔