رؤف صدیقی نے سوشل میڈیا کردار کشی پر سیاسی جماعت کیخلاف درخواست دائر کردی

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی مہم سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں ایم کیو ایم رہنما و سابق وزیر داخلہ رؤف صدیقی نے موقف اپنایا ہے کہ 2017 میں نیوی کے کیپٹن معیز نے پریس کانفرنس کی تھی۔ کیپٹن معیز نے میرے خلاف الزمات لگائے تھے۔ میں نے ہتک عزت کا دعوے دائر کیا تھا۔ اس کیس میں کیپٹن معیز آتا نہیں تھا مگر میں ہر پیشی پر آتا تھا۔

سابق وزیر داخلہ رؤف صدیقی نے کہاکہ کیپٹن معیز کے انتقال کے بعد میں نے کیس کی پیروی نہیں کی۔ مگر الخدمت کے طرف سے وہ ویڈیو پہر سے چلا جارہا ہے۔ وہ پوسٹ بار بار شیئر کی جاری ہے۔

رئوف صدیقی کا کہناتھاکہ میری استدعا یہ ہے کے جو شخص پوسٹ چلا رہے ہیں ان کو بھی عدالت آنا چاہئے۔ میرے اوپر کیپٹن معیز نے کرپشن اور بھتے کے الزامات لگائے تھے۔ ابھی جو وہ پرانی پوسٹ چلا رہے ان کو بھی پتا ہے کیپٹن معیز کا انتقال ہو چکا ہے۔

سابق وزیر داخلہ رؤف صدیقی نے کہاکہ یہ ویڈیو الخدمت کی آفیشل ویب سائیٹ سے چل رہی ہے۔ جو انفرادی طور پر پوسٹ چلا رہے ان کیخلاف بھی کارروائی کرینگے۔ ہتک عزت کیس میں جو پیسے ملیں گے میں غریبوں کو دونگا، 2017 میں نیوی کے کیپٹن معیز نے پریس کانفرنس کی تھی۔ کیپٹن معیز نے میرے خلاف الزمات لگائے تھے۔ میں نے ہتک عزت کا دعوے دائر کیا تھا۔ اس کیس میں کیپٹن معیز آتا نہیں تھا مگر میں ہر پیشی پر آتا تھا۔انہوں نے کہاکہ کیپٹن معیز کے انتقال کے بعد میں نے کیس کی پیروی نہیں کی۔ مگر الخدمت کے طرف سے وہ ویڈیو پہر سے چلا جارہا ہے۔ وہ پوسٹ بار بار شیئر کی جاری ہے،میری استدعا یہ ہے کے جو شخص پوسٹ چلا رہے ہیں ان کو بھی عدالت آنا چاہئے۔ میرے اوپر کیپٹن معیز نے کرپشن اور بھتے کے الزامات لگائے تھے۔ ابھی جو وہ پرانی پوسٹ چلا رہے ان کو بھی پتا ہے کیپٹن معیز کا انتقال ہو چکا ہے۔