کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کھارادر شاہ بخاری درگاہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت حماس کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
نیشنل ہائی وے لنک روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کےبعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں۔
اسٹیل ٹاون میں بھی مبینہ مقابلہ ہوا، جس کےبعد 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑا گیا، 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ لیاری میں بھی پولیس نے مبینہ مقابلے کےبعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا۔
گلشن حدید فیز ٹو چوکی کے قریب سے بھی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت میر حسن کے نام سے ہوئی۔ کھارادر شاہ بخاری درگاہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت حماس کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔اس سے قبل نیشنل ہائی وے لنک روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کےبعد 2 زخمیوں اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا جس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں۔ اسٹیل ٹاون میں بھی مبینہ مقابلہ ہوا، جس کےبعد 1 ملزم کو زخمی حالت میں پکڑا گیا، 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ لیاری میں بھی پولیس نے مبینہ مقابلے کےبعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا۔ شہر میں جرائم تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جبکہ پولیس بھی کافی متحرک دکھائی دے رہی ہے اس کے باوجود شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جس کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔