احمد آباد:بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں 280 رنز کا ہدف دینا چاہیے تھا مگر مڈل اوورز میں وکٹیں جلدی گر گئیں۔
بابراعظم نے کہا کہ ہمارا آغاز اور ابتدائی پارٹنر شپ اچھی تھی مگر پھر مڈل آرڈرز ناکام ہوئے جو سنبھل ہی نہیں سکے جبکہ ہم نے نئی گیند سے بھی اچھی بولنگ نہیں کی۔ کپتان نے کہا کہ ہمیں جلدی وکٹیں لینا ہوں گی۔
بابر اعظم نے روہت شرما کی بہترین بلے بازی اور کلدیپ یادیو کی شاندار بولنگ کو بھی سراہا۔