کراچی:حکومت سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اشیا خور و نوش کو سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے بلا رعایت کارروائی کریں۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیلئے اقدامات کریں او رشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گرانفروشوں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں اور کاروائی کی رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرائی۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قیمت پر گرانفروشوں اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا اور اس سلسلے میں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکنہ ریلیف دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا دباوں برداشت نہیں کیا جائیگا۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ ہے کہ آج کہ روز گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں آج 122 دکانداروں کا چالان 9 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اور متعدد دکانداروں کو وارنگ دی گئی، ضلع کورنگی میں اشیا خوردنوش، مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے8دکانداروں کا چالان1 لاکھ75 ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع جنوبی میں اشیا خوردنوش، مرغی، سبزی، گوشت، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 16 دکانداروں کا چالان 1لاکھ 14 ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع وسطی میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 12 دکانداروں کا چالان 98ہزار جرمانہ عائد کیا، ضلع ملیر میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 12دکانداروں کا چالان 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، ضلع شرقی میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 7دکانداروں کا چالان 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع غربی میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 8 دکانداروں کا چالان 14500 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا،، ضلع کیماڑی میں اشیا خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے نزائد قیمت پر فروخت کرنے والے69 دکانداروں کا چالان4 لاکھ96ہزار500 سو جرمانہ عائد کیا گیا۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات کمشنر کنٹرول روم نمبر 99203443 یاریسکیو 1299 پر درج کراسکتے ہیں تاکہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔