ملیر : پولیس وردی میں ملوث ملزمان باڑے مویشی لے اُڑے

کراچی: ضلع ملیر میں وارداتیں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ، میمن گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان بھینسوں کے باڑے سے لاکھوں روپے کے مویشی لے اُڑے ۔

پولیس کے مطابق اٹھارہ سے بیس مسلح ملزمان نے بھینسوں کے باڑے میں واردات کی ،سات سے آٹھ مسلح افراد پولیس کہ وردیوں میں ملبوس تھے۔،جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مسلح ملزمان نے ملازمین کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان 16بھینسیں اور ایک گائے لے کر فرار ہوئے واردات کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ واردات جمعہ کی رات ڈیڑھ بجے کے قریب ہوئی۔ ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: