Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ماہرہ خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئیں |

ماہرہ خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئیں

لاہور: معروف و سْپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر ماہرہ خان خاموش تھیں جبکہ مداحوں کی جانب سے یہ شکوہ کیا گیا تھا کہ اداکارہ فلسطین کے حق میں کوئی پیغام جاری نہیں کررہی ہیں۔

تاہم اب ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مظلوم فلسطینی بچوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا،اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی۔

ماہرہ خان نے فلسطین عوام اور فلسطینی بچے کی کھل کر حمایت کی۔