Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ڈاکٹر شمشاد اختر نے مراکش میں آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت |

ڈاکٹر شمشاد اختر نے مراکش میں آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت

اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے مراکش میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ وزرائے خزانہ کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ اس موقع پر اہم عالمی اقتصادی مسائل اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کی شرکت نے معاشی خوشحالی اور عالمی مالیاتی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کی۔

ادھر ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی بینک، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، مالیات اور محصولات کے معاملات میں تعاون بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور باہمی اقتصادی ترقی کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا ڈاکٹر شمشاد اختر نے گلوبل فنانشل سروسز کمپنی موڈیز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی ہے۔

اتوار کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔علاوہ ازیں نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ نے اپنے دورہ مراکش کے دوران انڈیپینڈنٹ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل کے حکام سے ملاقات کی ۔اتوار کے روز وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ٹویٹ پر بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے، مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہونے والی اصلاحات کے نفاذ کے لیے حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے۔