پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں چالیس روپے فی لیٹر تاریخی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 40روپے کمی کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے سستا کیا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 22روپے 69 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18پیسے ہوگئی ہے۔