کراچی: سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سوٹ کیس میں لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ بے نقاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل میں مطلوب ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکشے ڈرائیور کیساتھ ایک بچہ اور پیچھے خاتون کوبیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں رکشے کو مین روڈ سے رونگ سائیڈ آتے اوررکشے سے لڑکی کی لاش والا سوٹ کیس پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل کی تفتیش کا دائرہ ماں باپ تک وسیع کردیا ہے،سوٹ کیس لیکر رکشہ ناظم آباد چورنگی سے لیاقت آباد چونا ڈپو آیا۔ذرائع کے مطابق رکشہ سوار ملزمان رونگ سائیڈ آئے اور سوٹ کیس پھینک کر فرار ہوئے، پولیس رکشہ کے فرار والے راستوں کی سی سی ٹی وی حاصل کررہی ہے۔
مقتولہ 19 سال کی لڑکی کو تشدد کے بعد قتل کرکے لاش کوسوٹ کیس میں بند کرکے لیاقت آباد میں پھینک دیا گیا تھا۔