امیشا پٹیل نے والد کے خلاف مقدمے کی وجہ بتا دی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

امیشا پٹیل نے 2004 ءمیں مالی معاملات میں بد انتظامی پر اپنے والد کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنے عدالتی کیس میں دعوی کیا تھا۔

امیشا پٹیل کا موقف ہے کہ ان کے والد نے ان کے اکائونٹس کے ساتھ بدانتظامی کی ہے۔

امیشا پٹیل کے مطابق اس حرکت سے انہیں بارہ کروڑ کا نقصان ہوا ہے اور وہ انہیں واپس دلایا جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ۔ کیونکہ میری دولت پروالدین کا کوئی حق نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: