کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے کردیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیاہے۔
نیشنل گرڈ کی مین لائن میں فنی خرابی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں ایم اے جناح روڈ ،اولڈ سٹی ایریا گلستان جوہر بلاک18،ملیر کالا بورڈ، ملیر سٹی ، ماڈل کالونی ملیرمیمن گوٹھ، نارتھ کراچی،شادمان،لیاقت آباد، شاہ فیصل ،گرین ٹاؤن،لانڈھی بھینس کالونی،کورنگی ، قیوم آباد عبدالخالق اللہ والا ٹاون کورنگی ،بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، گلشن غازی، اے بی سینیا لائن، جٹ لائن، لائنز ایریا، گلستان جوہر، ملیر، کورنگی ،درخشاں، وائر لیس گیٹ، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ میں 2 سے 3 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے اوربجلی کی سپلائی معطل رہنے کا مجموعی دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوزکرگیا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ 500کےوی جامشورواین کے آئی سرکٹ پرعارضی فالٹ ہے، عارضی فالٹ کے باعث کراچی کو بجلی فراہمی محدود ہے۔
ترجمان کا کہناہے کہ این ٹی ڈی سی عملہ فالٹ کی جلد درستی کیلئے سرگرم ہے، محدود سپلائی کے سبب طلب ورسد کے شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔