پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد ن لیگ بھی کراچی میں متحرک

کراچی: کراچی کی سیاست میں نئی سیاسی تبدیلیاں،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد ن لیگ بھی کراچی میں متحرک ہو گئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی سندھ سے بڑا قافلہ لے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

مسلم لیگ ن سندھ نے ا سپیشل ٹرین کا شیڈول بھی فائنل کر لیا ہے۔اسپیشل ٹرین سابق وزیر اعظم کی واپسی سے ایک دن پہلے 20 اکتوبر کو چلے گی، پیپلز پارٹی کے مضبوط گڑھ تھرپارکر اور عمرکوٹ سے قافلوں کی لاہور روانگی متوقع ہے، کراچی اور حیدرآباد سے دوا سپیشل ٹرین کارکنان کو لیکر لاہور پہنچیں گی۔دونوں اسپیشل ٹرینوں میں 18، 18 بوگیاں ہوں گی، پہلی ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے صبح 11 بجے چلے گی اور حیدرآباد، ٹنڈو آدم، میرپور خاص سمیت 21 اسٹیشنز پر رکے گی۔دوسری اسپیشل ٹرین دوپہر تین بجے حیدر آباد اسٹیشن سے روانہ ہو گی جو نوابشاہ، پنو عاقل، گھوٹکی سمیت 13 اسٹیشنز پر رکے گی۔

بدلتے سیاسی منظر نامے میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد ن لیگ بھی کراچی میں متحرک ہو گئی۔

گزشتہ چند ماہ نے ن لیگ کراچی ہی نہیں بلکہ سندھ بھر میں کافی متحرک دکھائی دے رہی ہے ممکنہ طور پر سندھ میں تنظیمی سیٹ اپ بھی جلد ہی مضبوط کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: