پاک بحریہ کے چیف سے سعودی سفیرکی ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے سعودی سفیر کی ملاقات کی۔

سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: