Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
آرمی چیف سے کمانڈر رائل آرمی عمان کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال |

آرمی چیف سے کمانڈر رائل آرمی عمان کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈرمیجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی۔

آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آرمی کے چاق و چوبند دستے نےمعزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مہمان نے پاک فوج کی علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو بھی سراہا۔