آئی ایم ایف حکم پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنیکی سمری تیار

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی ہدایت پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی، ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی ۔

گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا۔ گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے ۔

رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال ایک ارب کیوبک فٹ یومیہ کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

اس صورتحال میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی دوسری ترجیح ہوگی، گھریلو سیکٹر کے لیے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لوڈ مینجمنٹ پلان کو اکتوبر کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری وفاقی حکومت سے لی جائے گی۔ لوڈ مینجمنٹ پلان کا اطلاق نومبر سے آئندہ سال مارچ تک ہوگا جس کے تحت زیرو ریٹڈ صنعتوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: